لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے سانحہ مری کیس میں ریمارکس دیئے ہیں کہ ہم لوگ بھول گئے ہیں کہ ذاتی مفاد کیلئے ملک توڑا گیا، سانحہ مری بھولنے نہیں دیں گے،عدالت نے فواد چوہدری کے ٹوئٹس، ضلعی و صوبائی افسران کے درمیان واٹس ایپ کا سارا ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
سانحہ مری سے متعلق کیس کی سماعت میں لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے ریمارکس دیئے کہ 22 لوگ جان سے گئے، ابھی تک کسی کو کوئی پرواہ نہیں، عوام کی آنکھوں میں دھول کیوں جھونکی جارہی ہے۔
عدالت نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کو کہاں سے فنڈز ملتے ہیں؟ کتنے فنڈز ملتے ہیں؟، دوسال میں کتنے افسران کا تبادلہ ہوا؟ کیوں ہوا؟ کیا سی پی او کو تبدیل کرنے کا کیس سیفٹی کمیشن میں نہیں جانا چاہیے تھا؟۔
ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ دو دن میں رپورٹ پیش نہ کی تو چیف سیکریٹری کو ذاتی حیثیت میں طلب کریں گے۔
Comments are closed.