the hookup game download hookup Wyoming galaxy s10 stereo hookup california hookup bar asian girls

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور قلندرز کی فتح، بابر اعظم نے خاموشی توڑ دی

قومی کرکٹ ٹیم اور کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے خاموشی توڑتے ہوئے لاہور قلندرز  کے پی ایس ایل سیون کا چیمپئن بننے پر انہیں مبارکباد دے دی۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پی ایس ایل سیون میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر مبارک ہو لاہور قلندرز، دونوں ٹیموں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

بابر اعظم نے لکھا کہ ’شاہین شاہ کی پرفارمنس داد کی مستحق ہے، جبکہ محمد رضوان اور ملتان سلطانز کے ساتھ میری تمام ہمدردیاں ہیں۔‘

نامور فاسٹ بولنگ کنسلٹنٹ اور سابق انگلش کرکٹر این پونٹ کی پی ایس ایل کے آغاز سے قبل ہی کی گئی پیشگوئی سچ ثابت ہوگئی۔

کپتان قومی کرکٹ ٹیم نے پی ایس ایل کو کامیاب بنانے پر شائقین کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 42 رنز سے شکست دے کر پی ایس ایل کے چیمپئن کا تاج اپنے سر پر سجالیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.