بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی، میٹرک کی طالبہ کا قاتل واردات کے 3 گھنٹے بعد گرفتار

بلدیہ ٹاؤن کے علاقے سعید آباد میں 15 سالہ طالبہ کو گھر میں گھس کر فائرنگ سے قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے واردات کے 3 گھنٹے بعد گرفتار کرلیا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس کیماڑی فدا حسین جانوری کے مطابق بلدیہ کے علاقے سعیدآباد میں نویں جماعت کی 15 سالہ طالبہ مدیحہ کو ایک ملزم نے اتوار کی شب گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔

ملزم حمزہ گھر میں داخل ہونے کے بعد کچن کے اندر گیا اور وہاں کام میں مصروف مدیحہ کے سر پر رکھ کر ٹریگر دبا دیا۔

مقتولہ کی بہن کے مطابق وہ ملزم حمزہ کو جانتی تھی، ملزم کا گھر ان کے اسکول کے راستے میں ہے، وہ اکثر اسکول آتے جاتے ہوئے دونوں کو تنگ کرتا تھا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کی چھوٹی بہن نے ملزم کو شناخت کیا ہے، ملزم کا ایک بھائی پی کیو آر میں سپاہی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کو واردات کے تین گھنٹے بعد ہی گرفتار کرلیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.