gay vegas hookup free nyc hookups secure hookup site best really free hookup sites cancer man and hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

روسی صدر پیوٹن نے نیوکلیئر فورس کو ہائی الرٹ کردیا

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے نیوکلئیر فورس کو ہائی الرٹ کردیا۔

روسی صدر ولادیمیرپیوٹن کا کہنا ہے کہ نیوکلیئر فورس کو الرٹ کرنے کی وجہ نیٹو کے روس کے خلاف جارحانہ بیانات ہیں۔

دوسری طرف اقوم متحدہ میں امریکی سفیر کا روسی صدر کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ روس کا ایٹمی فورس کو الرٹ کرنے کا فیصلہ ناقابل قبول ہے۔

28 مئی 2021 تک بیلاویہ کی پروازیں منسک سے اڑان بھرنے کے بعد یوکرین، مالڈووا رومانیہ اور بلغاریہ کی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے دو گھنٹے میں استنبول پہنچ جایا کرتی تھی۔

اس سے قبل یوکرینی وزارت دفاع نے 4300 روسی فوجی مارنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ یوکرین کے خلاف جنگ میں روسی فوج کو نقصانات پہنچائے ہیں۔

یوکرینی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ اب تک تقریباً 4300 روسی اہلکار ہلاک کیے جاچکے ہیں۔

وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ یوکرینی فوج نے روس کے 27 جنگی طیارے، 26 ہیلی کاپٹر تباہ کردیے۔

یوکرینی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا کہ روس کے 146 ٹینک، 49 توپیں، 706 فوجی ٹرک تباہ کردیے، روس کا 1 میزائل لانچر، 4 گراڈ راکٹ لانچر بھی تباہ کیے۔

وزارت دفاع کے مطابق روس کی 30 گاڑیاں، 60 تیل ٹینکر، 2 ڈرون، 2 کشتیاں تباہ کیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.