app for plane hookups carolina sweets hookup hotshot best place for discreet hookups married free hookup sites usa knoxville hookups connect roku straight to internet not wifi without ethernet hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حب میں گاڑی میں دھماکا، تین افراد شدید زخمی

کراچی سے جڑے بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں آر سی ڈی ہائی وے پر ایک گاڑی میں خوفناک دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق زخمیوں کو حب کے سول اسپتال منتقل کردیا گیا جن میں ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق ایک شدید زخمی آغا حبیب اللّٰہ جے یو آئی کے رکن قومی اسمبلی کا قریبی عزیز ہے جو بلوچستان کے علاقے کلاس سے تعلق رکھتا ہے۔

زخمی آغا حبیب اللّٰہ بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی عہدیدار ہیں۔

 عینی شاہدین کے مطابق ممکنہ طور پر دھماکا خیز مواد گاڑی کے اندر پھٹا، واقعہ حب میں مین روڈ پر چاکر ہوٹل کے قریب پیش آیا۔

حب پولیس کے مطابق اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل اسکواڈ اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچا دی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.