بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سفارتی عملے کے اہل خانہ سمیت مزید 81 پاکستانیوں کو یوکرین سے نکال لیا گیا

جنگ زدہ ملک یوکرین سے آج پاکستانی سفارتی عملے کے اہل خانہ سمیت 81 افراد کو نکال لیا گیا ہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یوکرین سے تازہ ترین اطلاعات  کے مطابق سفارتی عملے کے 21 اہل خانہ سمیت 81 افراد کو آج نکالا گیا ہے۔

سفارت خانے نے کیف میں پھنسی پاکستانی طالبہ معصومہ میمن کو بارڈر سے تیس کلومیٹر دور چھوڑ دیا۔

تازہ اطلاع کے مطابق اس وقت یوکرین۔پولینڈ اور یوکرین۔رومانیہ بارڈر کراسنگ پر 79 پاکستانی موجود ہیں۔

 دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ مختلف سرحدوں کی طرف 310 پاکستانی رواں ہیں، جن میں 307 پاکستانی طلبہ یوکرین۔پولینڈ اور تین یوکرین۔رومانیہ سرحد کی طرف گامزن ہیں۔

 ٹرین کے ذریعے 104 طلبہ خارکیو سے لویو کی طرف جارہے ہیں، سفارت خانہ 20 طلبہ کو کیف سے لویو لے جارہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.