hookup Longmeadow casual encounter hookups what is the best gay hookup app hookup Vincentown New Jersey

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

راولپنڈی: پیپلز پارٹی کل لیاقت باغ میں پاور شو کرسکے گی یا نہیں؟

راولپنڈی کے لیاقت باغ میں کل پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ سے قبل ورکرز کنونش ہوسکے گا یا نہیں؟

ضلعی انتظامیہ اور پی پی قیادت میں لانگ مارچ سے قبل لیاقت باغ راولپنڈی میں ورکرز کنونشن کا معاملہ حال نہ ہوسکا۔

راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے کل کے ورکرز کنونشن کےلیے تاحال پیپلز پارٹی کو اجازت نہیں دی ہے۔

ضلعی انتظامیہ نےپی پی کے پاور شو کو روکنے کے لیے لیاقت باغ کے مرکزی دروازے کو تالے لگادیے ہیں۔

راولپنڈی کی انتظامیہ نے اپوزیشن جماعت کے ورکرز کنونشن کے لیے لائی گئی کیٹرنگ تک لیاقت باغ میں داخل ہونے نہیں دی ہے۔

پیپلز پارٹی رہنما خرم رسول کا کہنا ہے کہ کل ہم لیاقت باغ میں ورکرز کنونشن کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی پی کل ہر صورت لیاقت باغ میں ورکرز کنونشن کرے گی، لاہور ہائی کورٹ نے ورکرز کنونشن کی اجازت کے احکامات دے رکھے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.