free messege hookup sites 4 foot by 8 foot solar panel hookup hookup agency in singapore gina valentina melissa moore hookup hotshot coyote hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

راشد خان کی پی ایس ایل فائنل کھیلنے کی تردید

افغان اسپنر راشد خان نے پاکستان سُپر لیگ کا فائنل کھیلنے کے لیے پاکستان آمد کی تردید کردی۔

انہوں نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ میں پی ایس ایل کا فائنل نہیں کھیل سکوں گا کیونکہ نیشنل ڈیوٹی میری پہلی ترجیح ہے۔

انہوں نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

اس سے قبل بی بی سی صحافی ایمل پاسرلی نے راشد خان کے پاکستان آنے کے حوالے سے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’پاکستانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ راشد خان کل پاکستان کی معروف ٹی ٹوئنٹی لیگ کا فائنل کھیلیں گے۔‘

انہوں نے فیس بُک پر جاری پوسٹ میں کہا تھا کہ راشد خان اس وقت بنگلہ دیش میں افغانستان کی قومی ٹیم کے لیے کھیل رہے ہیں۔

صحافی نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی کہا تھا کہ قومی ٹیم کے ساتھ آفیشلز اور خود راشد خان کا کہنا ہے کہ یہ خبریں غلط ہیں، راشد قومی ٹیم کے ساتھ ہی ہوں گے۔ 

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن سیون میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے افغان اسپنر راشد خان فائنل کھیلنے واپس آرہے ہیں۔

یاد رہے کہ ذرائع کا بتانا تھا کہ 27 فروری کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے میچ کے لیے راشد خان دستیاب ہوں گے۔

واضح رہے کہ لاہور قلندرز کے لیگ اسپنر راشد خان پی ایس ایل کے رواں سیزن میں 8 میچز میں 11 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.