what is hud hookup app ford escort zx2 sr ecu hookup st louis hookups reddit best totally free hookup app best hookup subredduts

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان استعفیٰ دیں تو مارچ اور عدم اعتماد کی ضرورت نہیں، بلاول بھٹو

پاکستان  پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  کا کہنا ہےکہ عمران خان استعفیٰ دیں تو مارچ اور عدم اعتماد کی ضرورت نہیں، کل کراچی سے اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے۔

 کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام کے معاشی حقوق پر ڈاکے ڈالے گئے ہیں، 3 سال میں مہنگائی میں جو اضافہ ہوا ہے تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوا، عمران خان کا ہر وعدہ جھوٹا نکلا ہے، اس پر احتجاج کریں گے۔

 بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارا احتجاج ایک غیرجمہوری حکومت پر جمہوری حملہ ہے، اس غیر جمہوری حکومت کو ہٹانےکے لئے عدم اعتماد لانا چاہیے، پی ٹی آئی ایم ایف کو ہم پہلے دن سے نہیں مانتے، ہم پہلے دن سے اس حکومت کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ اس پی ٹی آئی آئی ایم ایف کا بوجھ عام آدمی اٹھارہا ہے، چاہتے ہیں کہ پاکستان اس آئی ایم ایف ڈیل سے نکلے اور نئی ڈیل کرے، ایسی ڈیل لائی جائے جو پاکستان کے مفاد میں ہو۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم صرف اتنا چاہتے ہیں کہ فوری صاف اور شفاف الیکشن ہوں، جو بھی حکومت بنے اس کے پاس مکمل اختیارات ہوں۔

انہوں نے کہا کہ  عمران خان کو ہٹاکر جو بھی سیٹ اپ لایا جائے وہ الیکشن کروائے، وہ پاکستان چاہتے ہیں جس کا وعدہ قائد عوام اور محترمہ بےنظیر بھٹو نے کیا تھا، نالائق حکومت نے تباہی مچائی ہے، تمام اپوزیشن جماعتوں کو ایک پیج پر آنا پڑے گا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم صاف اور شفاف الیکشن چاہتے ہیں، پیپلز پارٹی نے ہر دور میں جدوجہد کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.