یوکرین کے صدر زیلنسکی نے روس سے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کردی۔
یوکرینی صدر نے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی اموات روکنے کے لیے مذاکرات کی میز پر آئیں۔
واضح رہے کہ روس نے یوکرین کو مذاکرت کی مشروط پیشکش کی تھی۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا تھا کہ یوکرین کی فوج ہتھیار ڈال دے تو روس مذاکرات کیلئے تیار ہے۔
روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ پیوٹن یوکرین کو جبر اور نازی اثرات سے آزاد کرنا چاہتے ہیں، یوکرین کے شہری اپنا مستقبل آزادانہ طور پر خود طے کر سکتے ہیں۔
دوسری جانب چین اور روس کے صدور کےدرمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
چینی صدر نے روسی ہم منصب سے یوکرین کے ساتھ مذاکرات کرنےکا مطالبہ کیا ہے، روسی صدر نے یوکرین کےساتھ اعلیٰ سطح مذاکرات کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
Comments are closed.