یوکرینی صدر کی جانب سے روس کی مشروط مذاکرات کی پیشکش قبول کرنے اور غیرجانبداری پر بات کرنے پر تیار ہونے کے بیان کے بعد روسی صدر پیوٹن مذاکرات کے لئے رضامند ہوگئے۔
کریملن کا کہنا ہے کہ یوکرین کو منسک میں مذاکرات کرنے کی تجویز سے آگاہ کردیا، پیوٹن نے منسک میں مذاکرات کے لئے بیلا روس کے صدر کو بھی کہہ دیا۔
کریملن کا کہنا ہے کہ یوکرین نے منسک کی بجائے وارسا میں مذاکرات کی تجویز پیش کی ہے، یوکرین نے وارسا میں مذاکرات کی تجویز پیش کرنےکے بعد رابطہ منقطع کر دیا۔
کریملن کا کہنا ہے کہ یوکرینی قوم پرستوں نے بڑے شہروں کے رہائشی علاقوں میں میزائل سسٹم نصب کیے ہیں۔
اس سے قبل یوکرین کے صدر زیلنسکی نے روس سے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کی تھی۔
یوکرینی صدر نے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی اموات روکنے کے لیے مذاکرات کی میز پر آئیں۔
Comments are closed.