ایک چینی شہری کو ان کی کمپنی نے روزانہ 12 گھنٹے، ہفتے میں 7 دن اور مہینے میں 30 دن کام کرنے پر تعریفی سند سے نوازا ہے۔
اس شخص کو کمپنی نے 12 گھنٹے کی روزانہ کی شفٹ کے دوران مسلسل کام کرنے جو کہ ہفتہ واری سات دن اور ماہانہ تیس دن لگاتار بنتے ہیں، پر ماڈل ملازم قرار دیا۔
واضح رہے کہ 18 فروری کو زینگزو، صوبہ ہینان کی ایک کمپنی کے ماڈل ملازم کی بل بورڈ میں فریم شدہ تصاویر چینی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس کے بعد اس کے حوالے سے گرما گرم بحث شروع ہوگئی۔
زوئے لنٹاؤ نامی اس ماڈل ملازم کی اس تعریفی بل بورڈ پر نئے اور پرانے ملازمین نے اپنی آرا کا اظہار کیا اور بتایا کہ اس کے اس اقدام سے کمپنی کی روزانہ پیداوار بہتر ہوئی، لیبر اخراجات میں اس کے آجر کو بچت ہوئی اور آلات کے استعمال میں بہتری آئی۔
تاہم انٹرنیٹ صارفین کی زیادہ تر تعداد نے مذکورہ بالا ماڈل ملازم کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
Comments are closed.