best place for discreet hookups married hookup Telford Pennsylvania mature hookup app daty hookup knoxville hookups hookup Parsippany NJ

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

رانا ثنا نے پرویز الہٰی کو وزارت اعلیٰ کی کرسی دینے کی تائید کردی

پاکستان مسلم لیگ ن بھی چوہدری پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنانے پر تیار ہوگئی، رہنما ن لیگ رانا ثناء نے انہیں وزارت اعلیٰ کی کرسی دینے کی تائید کردی۔

 جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء نے کہا کہ میرے خیال میں موجودہ حکومت سےجان چھڑانے کیلیے پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ مسلم لیگ ق  کو دیا جانا ممکن ہے۔

ق لیگ نے دو ٹوک موقف اپناتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ سے کم پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

رانا ثناء نے کہا کہ پرویزالہٰی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانا ممکن ہے، لیکن حتمی فیصلہ پارٹی قیادت ہی کرے گی۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے خبر آئی تھی کہ تحریک عدم اعتماد کی حمایت کے لیے چوہدری برادران نے پیپلز پارٹی سے پنجاب کی وزارت اعلیٰ مانگی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.