پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں پٹرولنگ پولیس کی رکشہ پر فائرنگ سے سوار خاتون جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے فائرنگ کرنے والے اے ایس آئی کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کے نواحی گاؤں بناں میں پیش آیا جہاں گوجرانوالہ کی رہائشی 33 سالہ تنزیلہ اپنے شوہر کے ساتھ شادی کی تقریب میں جا رہی تھی۔
پٹرولنگ پولیس کے اے ایس آئی وقاص مسعود نے ناکے پر روکا نہ رکنے پر اے ایس آئی نے رکشہ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تنزیلہ کو گولی لگ گئی اور وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی۔
پولیس نے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
Comments are closed.