پنجاب پولیس نے 3 سال کے دوران خواتین کو اغوا کرنے کے 25 ہزار 99 واقعات کی تصدیق کی ہے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق اس دورانیے میں خواتین کے اغوا کے مقدمات میں 19 ہزار 726 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
پنجاب پولیس کے مطابق 3 سال کے دوران اغوا ہونے والی 94 خواتین تاحال لاپتہ ہیں، جن کی تلاش کا عمل جاری ہے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق خواتین کے اغوا میں ملوث 8 ملزمان کو سزائیں ہوئی ہیں جبکہ 5 ہزار 947 مقدمات زیر تفتیش ہیں۔
پنجاب پولیس کے مطابق خواتین کے اغوا کے 5 ہزار 157 کیسز کے چالان عدالتوں میں جمع کرائے گئے ہیں جبکہ 13 ہزار 901 مقدمات خارج کردیے گئے۔
Comments are closed.