وفاقی وزارت داخلہ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی سندھ حقوق ریلی کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے سیکرٹری داخلہ سندھ کو ہدایت کردی۔
اس حوالے سے وفاقی وزارت داخلہ نے سیکریٹری داخلہ سندھ کو خط لکھ دیا، خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ حقوق ریلی 26 فروری سےگھوٹکی سے شروع ہوگی۔
وفاقی وزارت داخلہ نے کہا کہ سندھ حقوق ریلی 6 مارچ کو کراچی میں اختتام پذیر ہوگی، اس حوالے سے اگر رینجرز کی ضرورت ہو تو وہ پہلے ہی سندھ حکومت کے اختیار میں ہے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے تحت سندھ حقوق مارچ ریلی کی تیاریاں جاری ہیں، پارٹی رہنما و کارکنان ٹول پلازہ پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔
اس موقع پر ٹول پلازہ پر پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو شہر میں بینرز لگانے سے روکا جارہا ہے، یا تو سب کے بینرز اتار دیں یا ہمیں نہ روکیں۔
Comments are closed.