پاکستانی سفارت خانہ برائے پولینڈ نے یوکرین میں پھنسے ہم وطنوں کی نقل مکانی کے لیے اہم اعلان کردیا۔
پولینڈ میں پاکستانی سفارت خانے نے ٹوئٹ کیا ہے کہ پاکستانی شہری 15 روز کے اندر بذریعہ زمینی راستہ یوکرین سے پولینڈ میں داخل ہو سکتے ہیں۔
سفارت خانے کے مطابق ان تمام افراد کیلئے کووڈ 19 کی پابندیاں اور ویکسینیشن کی شرط بھی معطل کردی گئی ہے۔
دوسری جانب حکومت پاکستان نے قومی ایئرلائن پی آئی اے کو یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کو فوری وطن واپس لانے کی ہدایت کردی۔
پاکستانی سفارت خانے نے یوکرین میں موجود پاکستانیوں کو پولینڈ کی سرحد پر پہنچنے کی ہدایت کردی۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے بوئنگ 777 طیارہ یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لئے مختص کردیا، پروازوں کے شیڈول کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔
Comments are closed.