بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت کو آئینی طریقے سے گھر بھیجنے پر سب متفق ہیں، ناصر حسین شاہ

صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کو آئینی طریقے سے گھر بھیجنے پر سب متفق ہیں۔

سکھر میں پریس کانفرنس کے دوران ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اداروں اور اسٹیبلشمنٹ کےلیے پاکستان سب سے اہم ہے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ نااہل وفاقی حکومت کے فیصلوں کے خلاف مارچ کیا جارہا ہے، پیپلز پارٹی کے عوامی مارچ میں لاکھوں لوگ شامل ہوں گے، عوام کا سمندر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آئینی طریقے سے حکومت کو گھر بھیجنے پر سب متفق ہیں، ممکن ہے وزیراعظم عمران خان پہلے ہی خود ادھر یا اُدھر ہوجائیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس اسٹیٹ بینک گروی رکھ دیا گیا۔

ناصر حسین شاہ نے یہ بھی کہا کہ مارچ سے بوکھلا کر پی ٹی آئی نے عوام دشمن لٹل مارچ نکالا ہے، یہی مارچ ان کی حیثیت سامنے لے آئے گا کہ عوام ان کے ساتھ ہیں یا نہیں؟

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.