اپوزیشن کی جانب سے حکومت کے لیے لائی جانے والی تحریک عدم اعتماد کی حمایت کیلئے چوہدری برادران نے پیپلز پارٹی کے سامنے مطالبات رکھ دیے۔
پاکستان مسلم لیگ ق نے سابق صدر آصف زرداری کو چارٹر آف ڈیمانڈ دے دیا، اپوزیشن سے پنجاب کی وزارت اعلیٰ مانگ لی۔
ق لیگ نے دو ٹوک موقف اپناتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ سے کم پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
پاکستان مسلم لیگ ق نے فوری نئے انتخابات کی مخالفت کردی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ق لیگ نے یقین دہانی کروائی ہے کہ شرائط ماننے کی صورت میں پنجاب اور مرکز میں ان ہاؤس تبدیلی کی یقینی کامیابی کی ضمانت دیتے ہیں۔
ق لیگ مرکز میں مکمل طور پر اپوزیشن کی حمایت کرے گی، آصف زرداری نے ق لیگ کی شرائط سے ن لیگ کو آگاہ کر دیا۔
Comments are closed.