بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

روس، کیف پر حملے کیلئے بیلا روس کی گومل ایئر فیلڈ استعمال کر رہا ہے، یوکرینی آرمی چیف

یوکرینی فوج کے چیف آف اسٹاف کا کہنا ہے کہ روس دارالحکومت کیف پر حملے کیلئے بیلاروس کی گومل ایئر فیلڈ استعمال کررہا ہے۔ 

یوکرین کی آبادی کو خوفزدہ کرنے کے لیے دشمن سول انفرااسٹرکچر، گھروں کو تباہ کر رہا ہے۔ 

روسی فوجی کئی سمتوں سے کیف کی طرف پیش قدمی کر رہی ہے۔ یوکرین کی فوج جنوب میں ماریوپول اور شمال مشرق میں خارکیف کے گرد لڑ رہی ہے۔

دوسری جانب برطانوی میڈیا کےمطابق یوکرین کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ’دشمن‘ کیف میں موجود پارلیمان کی عمارت سے نو کلومیٹر دورشمال میں واقع اوبولان ڈسٹرکٹ میں موجود ہے۔

یوکرینی وزارت دفاع نے چند مقامی افراد کو فی الفور محفوظ مقامات پر پناہ لینے جبکہ لڑائی کے قابل افراد کو مزاحمت کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پیغام میں کہا گیا ہے کہ ’امن پسند شہری، ہوشیار رہیں۔ اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.