یوکرین کے وزیرِ خارجہ دمیٹرو کولیبا کا کہنا ہے کہ روس کے حملے کے بعد یوکرین کے دارالحکومت کیف کی جو صورتحال ہے، ویسی صورتحال دوسری عالمی جنگ میں دیکھی گئی تھی۔
انہوں نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ جب 1941 میں دوسری عالمی جنگ کے دوران نازی جرمنی نے ہمارے دارالحکومت پر حملہ کیا تھا تب ایسے حالات تھے۔
یوکرینی وزیر خارجہ نے کہا کہ ’یوکرین نے ماضی میں ان حملوں کو شکست دی اور اب وہ اسے بھی شکست دے گا۔‘
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پیوٹن کو روکو، روس کو الگ تھلگ کر دو، تمام تعلقات کو توڑ دو اور روس کو ہر جگہ سے نکال دو۔
خیال رہے کہ یوکرین کےدارالحکومت کیف میں جمعہ کی صبح دودھماکوں کی آواز سنی گئی، جبکہ بیلاروس کے راستے یوکرین میں داخل ہونے والی روسی فوج یوکرینی دارالحکومت کیف سے 20 میل کے فاصلے تک پہنچ گئی ہے۔
Comments are closed.