بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اس وقت وزیر اعظم کو روس کا دورہ نہیں کرنا چاہیے تھا، خورشید شاہ

سینئر رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اس وقت وزیراعظم کو روس کا دورہ نہیں کرنا چاہیے تھا۔

خورشید شاہ نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ وزیر اعظم کا روس میں ہونا، ہمیں بھی اس جنگ کا حصہ سمجھاجائے گا۔

خورشید شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم روس کے دورے پر ہیں، وزیر خارجہ لانگ مارچ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی خاطر ضرورت پڑنے پر عمران خان سے بھی رابطہ ہو سکتا ہے، ہمیں ایم کیو ایم یا ق لیگ کی ضرورت نہیں، عمران خان کی موجودگی میں ان کے لوگ ہمیں ووٹ دے سکتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے وزیراعظم عمران خان کے دورۂ روس سےمتعلق قیاس آرائیوں کو بےبنیاد قرار دے دیا۔

خورشید شاہ نے کہا کہ عدم اعتماد وزیراعظم یا اسپیکر کے خلاف لائی جائے 2روز میں فیصلہ ہوگا، پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کے درمیان عدم اعتماد کی تحریک لائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ میری ذاتی رائےمیں عدم اعتماد کی تحریک اسپیکر کےخلاف لانی چاہئے۔

خورشید شاہ نے واضح کیا کہ ہمارا لانگ مارچ مہنگائی کےخلاف ہے،حکومت لینے کے لیے نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.