pregnant hookup free hookup sites usa hookup que significa hookup Stafford CT 17 year old hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اردن کے صحرا میں 9 ہزار سال پرانا رسمی کمپلیکس دریافت

اردن کے صحرا کی گہرائی میں ماہرین آثار قدیمہ نے ایک تقریباً 9,000 سال پرانا رسمی کمپلیکس دریافت کیا ہے، جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ دنیا کا قدیم ترین انسانی ساختہ ڈھانچہ ہے۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق پتھر کے زمانے کے اس مزار کے بارے میں اندازہ لگایا جارہا ہے کہ یہ غزال کے شکار اور ان کی قربانی کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ 

یہاں اس طرح دیواریں بنائی گئیں تھیں جو غزالوں کو پکڑنے میں کارآمد ہوتیں۔

اس جگہ پر پتھر کے نقش و نگار، ایک قربان گاہ اور بڑے پیمانے پر شکار کے جال کا ایک چھوٹا نمونہ بھی موجود ہے۔

مذکورہ مزار نیولیتھک کیمپ سائٹ میں پایا گیا ہے جو ان بڑے اسٹرکچرز کے پاس ہے جنہیں ’صحرائی پتنگیں‘ کہا جاتا ہے۔

اردن کے آثارِ قدیمہ کے ماہر وائل ابو عزیزہ کا کہنا ہے کہ یہ جگہ اپنے محفوظ ہونے کی وجہ منفرد ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ تقریباً 9 ہزار سال پرانا ہے اور یہاں سب کچھ اپنی اصلی حالت میں برقرار ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.