قطری وزیر برائے توانائی سعد الکعبی کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ سرمایہ کاری میں کمی کی وجہ سے ہوا ہے، گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ یوکرین تنازع نہیں ہے۔
دوحہ میں گیس ایکسپورٹرز کانفرنس میں قطری وزیر برائے توانائی کا کہنا تھا کہ یورپ میں گیس کی قیمتیں یوکرین کے معاملے سے بہت پہلے بڑھنا شروع ہوئیں۔
انھوں نے کہا دراصل اس اضافے کی وجہ گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری کی کمی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ کوئی ایک ملک ایسا نہیں ہے جو روسی گیس کی یورپ کو سپلائی کی جگہ لے سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گیس مستقبل کے لئے بھی یقینی طور پر ضروری ہے اور فوسل فیول قابل تجدید توانائی کے حصول کیلئے ضروری ہے۔
Comments are closed.