پڑوسی ملک بھارت میں آئے دن عجیب و غریب واقعات دیکھنے کو ملتے ہیں، اب حال ہی میں وہاں ڈاکٹروں نے شہری کے پیٹ سے شیشے کا ثابت گلاس نکال لیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست بہار کے ضلع مظفر پور میں ایک 55 سالہ شخص کو شدید قبض اور پیٹ میں درد کی شکایت تھی جس کے بعد وہ ایک نجی اسپتال گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُس کے الٹراساؤنڈ اور ایکسرے کیے۔
الٹراساؤنڈ اور ایکسرے کے نتائج دیکھ کر ڈاکٹر حیران رہ گئے کیونکہ اُس شخص کے پیٹ میں شیشے کا ثابت گلاس موجود تھا، جب ڈاکٹروں نے اس شخص سے پوچھا کہ اُس کے پیٹ میں گلاس کیسے گیا تو اس نے بتایا کہ وہ چائے پیتے ہوئے گلاس نگل گیا تھا۔
تاہم ڈاکٹروں نے کہا کہ یہ ایک معقول جواب نہیں ہے کیونکہ انسان کے کھانے کی نالی اتنی چھوٹی ہے کہ اس میں سے گلاس کا جانا ناممکن سا ہے۔
ڈاکٹر کے مطابق متاثرہ شخص کے پیٹ سے گلاس نکالنے کے لیے پہلے اینڈوسکوپک کا طریقہ استعمال کیا گیا لیکن اس میں کامیابی نہ مل سکی تو اُس شخص کے پیٹ کی سرجری کرکے گلاس نکالا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مریض کی حالت مستحکم ہے لیکن صحت یاب ہونے میں وقت لگے گا۔
Comments are closed.