جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کا کھیل جیت کر رہیں گے۔
ہنگو میں تقریب سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عدم اعتماد کے ذریعے ہم نے کھیل شروع کیا اور ہم یہ کھیل جیت کر رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کچھ لوگوں کو تمغے دے رہی ہے، جب کھیل ختم ہوجاتا ہے تو تمغے دیے جاتے ہیں۔
جے یو آئی سربراہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے 1 کروڑ نوکریوں کی بات کر کے قوم کو بے وقوف بنایا۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان بننے کے بعد سے آج تک نوکریوں کی تعداد 1 کروڑ تک نہیں پہنچی ہے۔
Comments are closed.