بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارت میں حجاب پر پابندی کیخلاف ایران میں طلبا کا احتجاج

بھارتی ریاست کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے خلاف ایرانی طلبا سڑکوں پر نکل آئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی طلبا کی بڑی تعداد نے بھارتی سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، طلبا نے حجاب پر پابندی کے خلاف نعروں کے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

ان پلے کارڈز پر بھارت میں مسلمان طالبات کو انصاف فراہم کرنے کے مطالبات درج تھے۔

طلبا مظاہرین نے حجاب پر پابندی کو بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور امتیازی سلوک قرار دیا۔

طلبا نے ایرانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بھارت میں حجاب پر پابندی کے خلاف ایران مذمتی بیان جاری کرے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.