دنیا بھر میں ایک اور بڑا مالیاتی اسکینڈل سامنے آنے کو ہے، جس کی مالیت 100 ارب ڈالر ہے۔
آرگنائزڈ کرائم اینڈ کرپشن رپورٹنگ پروجیکٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ان اکاؤنٹس میں موجود رقم کی مالیت پاکستانی روپے میں 17 ہزار 600 ارب روپے ہے۔
دنیا بھر کے 47 میڈیا ادارے تحقیقات میں شریک ہیں اور انکشاف ہوا ہے کہ 18 ہزار بینک اکاؤنٹس کا ریکارڈ لیک ہونے کے قریب ہے۔
آرگنائزڈ کرائم اینڈ کرپشن رپورٹنگ پروجیکٹ نے اس بارے میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر آگاہ کیا اور اس کا نام ’سوئز سیکریٹس‘ رکھا گیا ہے۔
پروجیکٹ کے تحت سوئز بینکوں کے موجود سیاستدانوں، جرائم پیشہ افراد اور جاسوسوں کے اکاؤنٹس کی تحقیقات کی جارہی تھیں۔
Comments are closed.