خیبر پختون خوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے 65 تحصیل کونسلز میں 873 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرلیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ میئر، چیئرمین کی نشست کیلئے 873 امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے، 1830 ویلیج، نیبر ہُڈ کونسلز میں 15 ہزار 366 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق جنرل نشستوں پر 15 ہزار 366 امیدواروں کے کاغذات جمع ہوئے، خواتین کی مخصوص نشستوں پر 3488 امیدواروں کے کاغذات جمع کیے گئے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مزدور و کسان نشستوں کے لیے 7016 کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے، یوتھ نشستوں کے لیے 6006 کا غذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔
صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق اقلیتی نشستوں کے لیے 120 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کل سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا مرحلہ شروع ہوگا، کاغذات کی جانچ پڑتال کا سلسلہ 23 فروری تک جاری رہے گا، کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور ہونے کے خلاف 26 فروری تک اپیلیں جمع ہوں گی۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا کے 18 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات 31 مارچ کو ہوں گے، بلدیاتی انتخابات کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
Comments are closed.