وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 23 برس بعد ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان آرہی ہے لیکن اپوزیشن کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ 23 سال بعد پاکستان اور آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز ہونے جارہی ہے، پوری قوم کرکٹ کی اس بحالی کا جشن منا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسی کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں تو وہ چوں چوں کا مربہ اپوزیشن ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اپوزیشن عین اس وقت پنڈی میں اپنا کرائے کا شو کرنا چاہتی ہے جب پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ شروع ہو رہا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
Comments are closed.