بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہزادہ ہیری کا برطانیہ میں سیکیورٹی خدشات سے متعلق دعویٰ سچ ثابت

برطانوی شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شہزادہ ہیری کے گزشتہ سال موسمِ گرما میں کیے گئے دورۂ برطانیہ سے وائرل ہونے والی ایک ویڈیو سے ان کا سیکیورٹی خدشات سے متعلق دعویٰ سچ ثابت ہوگیا۔

 شہزادہ ہیری کی انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مشہور فوٹوگرافر گروپ پاپرازی کے کچھ فوٹو گرافرز شہزادے کی گاڑی کا پیچھا کررہے ہیں۔

یہ ویڈیو اس وقت کی ہے جب شہزادہ ہیری اپنی والدہ، آنجہانی شہزادی ڈیانا کی مجسمے کی نمائش کی تقریب میں شرکت کے لیے برطانیہ گئےتھے۔

خیال رہے کہ شہزادہ ہیری نے اپنے بچوں 3 سالہ آرچی اور 8 ماہ کی بیٹی لیلیبٹ کو اپنے وطن، خاندان اور قریبی دوستوں سے ملاقات کے لیے لانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ وہ اپنی یہ خواہش صرف اس وجہ سے پوری نہیں کر پا رہے کیونکہ اُنہیں اپنے بچوں کے لیے برطانیہ میں سیکیورٹی چاہیے جس کی وہ ذاتی طور پر ادائیگی کرنا چاہتے ہیں۔

شہزادہ ہیری کی اس درخواست کو مسترد کردیا ہےاور اُنہوں نے برطانوی حکومت کے اس انکار کے خلاف عدالتی کارروائی کی ہے۔

اُنہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ برطانیہ میں خود کو محفوظ نہیں سمجھتے اور اگر بغیر سیکیورٹی وہ وطن اپنے بچوں کو ساتھ لے کر آتے ہیں تو یہ خطرناک ہے اور اس لیے وہ اپنے بچوں کی سیکیورٹی کے لیے خود ادائیگی کرنا چاہتے ہیں۔

جبکہ اس حوالے سے برطانوی حکومت کی نمائندگی کرنے والے وکیل رابرٹ پالمر نے ہیری کے دعوے کو ناقابل بحث اور ناقابل غور قرار دیا ۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.