بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تبدیلی جو آنی تھی 2018 میں وہ آچکی، حلیم عادل شیخ

سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ تبدیلی جو آنی تھی 2018ء میں وہ آچکی، یہی تبدیلی 2023ء میں جاری رہے گی۔

بدین میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف ان چپڑاسیوں کا حساب دیں جن کے اکاؤنٹس سے اربوں روپے نکلے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلاول کو بتانا چاہیے کہ 8 ہزار 900 ارب روپے پچھلے 14سالوں میں آئے وہ کہاں گئے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سندھ کی بیٹیاں ہاسٹل میں محفوظ نہیں، ان کے لیے تعلیمی ادارے مقتل گاہ بن گئے ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ہمارا حقوق سندھ مارچ 26 فروری کو نکل رہا ہے، ہم ہر شہر میں ان سے حساب لیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.