بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سردی جارہی ہے،گیس بحران نہیں جانے والا

سردی تو جانے لگی ہے لیکن گیس بحران جانے کا نام نہیں لے رہا، ایک بار پھر مارچ میں پاکستان کے دو ایل این جی کارگو منسوخ ہوگئے ہیں جس کے باعث ملک میں گیس کا بحران رہے گا۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے اسپاٹ خریداری کیلئے ہنگامی ٹینڈر جاری کردیے ہیں۔

پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق ایل این جی ٹینڈر دو عالمی کمپنیوں نے منسوخ کیے ہیں، دونوں کمپنیوں سے پاکستان کے ایل این جی سپلائی کے طویل مدت کے معاہدے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق منسوخ کیے گئے ایل این جی کارگوز کی ڈلیوری دو سے تین مارچ اور دس سے گیارہ مارچ تک ہونا تھی۔

واضح رہے کہ سوئی سدرن گزشتہ ہفتے خبردار کرچکا ہے کہ اس بار گرمیوں میں بھی گیس کا بحران رہے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.