برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ مغربی ممالک کی جانب سے یوکرین کی حمایت کے وعدوں میں ناکامی کے تباہ کن نتائج ہوں گے۔
میونخ میں سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب میں برطانوی وزیراعظم نے کہا ہے کہ یوکرین کے معاملے میں مغرب کی بے عملی سے دنیا اور خصوصاً تائیوان کے لیے خطرناک پیغام جائے گا۔
بورس جانسن نے یہ بھی کہا کہ مغربی ممالک نے یوکرین کو اس کی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کرنے کا یقین دلایا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ یوکرین خطرے میں آتا ہے تو اس صدمے کی گونج پوری دنیا میں ہوگی۔
اُن کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک نے یوکرین کو سالمیت، خود مختاری کا تحفظ کرنے کا یقین دلایا ہے، لوگوں کو جارحیت پر جو طاقتور ہے وہی صحیح ہے کے مقولے پر یقین آجائے گا۔
Comments are closed.