صحافی محسن بیگ پر حراست کے دوران مبینہ تشدد کے معاملے میں تحقیقات شروع ہوگئیں۔
ذرائع کے مطابق محسن بیگ پر حراست کے دوران مبینہ تشدد کی انکوائری ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کررہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایت پر صحافی پر مبینہ تشدد کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق تحقیقات کے لیے محسن بیگ، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)، پولیس کے بیانات، ون فائیواور سیف سٹی کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق محسن بیگ پر تشدد کی انکوائری کے لیے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ٹیم کے ہمراہ تھانہ مارگلہ بھی جائیں گے۔
Comments are closed.