پرائیویٹ جگہ پر توڑ پھوڑ کرنے اور شراب پی کر غل غپاڑا کرنے پر کیا سزا ہوتی ہے، اس حوالے سے تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
پرائیویٹ جگہ پر توڑ پھوڑ کرنے اور نقصان کرنے پر تعزیرات پاکستان کی دفعہ 427 عائد ہوتی ہے۔
ذرائع کے مطابق اگر ملزم نقصان پورا کردے تو کوئی سزا نہیں ہوتی۔
شراب پی کر غل غپاڑا کرنے پر تعزیرات پاکستان کی دفعہ 11 اے لاگو ہوتی ہے، شراب پی کر غل غپاڑے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو چار سال قید کی سزا ملتی ہے۔
سرکاری ادارے کے ساتھ الجھ کر کارِ سرکار میں مداخلت کرنے پر تعزیرات پاکستان کی دفعہ 353 عائد ہوتی ہے، کارِ سرکار میں مداخلت کا جرم ثابت ہونے پر سزا تین سال قید ہے۔
واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے تعلق رکھنے والے جیمز فوکنر نے لاہور میں ہوٹل پراپرٹی کو بھی نقصان پہنچایا تھا۔
Comments are closed.