پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان آج بھی ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شاداب خان کی جگہ آصف علی ہی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
ترجمان نے کہا کہ شاداب خان پہلے سے بہتر محسوس کررہے ہیں، انہوں نے ہلکی پھلکی ٹریننگ جاری رکھی ہوئی ہے، جلد فٹ ہوں گے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کولن منرو اور ذیشان ضمیر بھی فٹنس مسائل سے دوچار ہیں، دونوں کھلاڑی سلیکشن کیلئے دستیاب نہیں ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ شاداب خان گروئن انجری، کولن منرو بازو کی تکلیف اور ذیشان ضمیر سائیڈ اسٹرین کا شکار ہیں۔
خیال رہے کہ شاداب خان نے انجری کے باعث پشاور زلمی کے خلاف بھی میچ نہیں کھیلا تھا، اس میچ میں اسلام آباد کو 10 رنز سے شکست ہوئی تھی۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ لاہور قلندرز سے ہوگا۔
لاہور قلندرز 8 میچوں میں 5 فتوحات کے ساتھ پلے آف کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو لیگ کے اگلے مرحلے میں جگہ پکی کرنے کے لیے ایک میچ جیتنا ضروری ہے۔
ملتان سلطانز، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی نے پہلے ہی پلے آف کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے جبکہ کراچی کنگز ایونٹ سے باہر ہو گئی ہے۔
Comments are closed.