بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلاول بھٹو نے عوامی مارچ کیلئے اے این پی کو آمادہ کرلیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کو عوامی مارچ میں شرکت پر آمادہ کرلیا۔

اسلام آباد میں بلاول بھٹو زرداری کی اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان سے ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر سینیٹر رضا ربانی، شیری رحمان، فیصل کریم کنڈی اور نیئر بخاری بھی موجود تھے۔

پیپلز پارٹی کے اعلامیے کے مطابق ایمل ولی خان اور بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

اعلامیے کے مطابق دوران ملاقات پی پی چیئرمین کو اے این پی رہنما نے عوامی مارچ میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی کرادی ہے۔

اعلامیے کے مطابق بلاول بھٹو نے عوامی مارچ میں شرکت کی یقین دہانی کرانے پر ایمل ولی خان کا شکریہ ادا کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.