بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

محسن بیگ کیخلاف ایف آئی اے نے کراچی میں بھی مقدمہ درج کرلیا

اسلام آباد میں وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ہاتھوں گرفتار محسن بیگ کے خلاف کراچی میں بھی ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن سرکل میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

یہ کارروائی کراچی میں ہیں اسٹیٹ بینک سرکل میں درج 2 مقدمات کے تسلسل میں درج کی گئی ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گزشتہ سال دونوں مقدمات میں نامزد ملزم عبدالواسع کو فائدے کی غرض سے تفتیسی افسر کو 35 ملین ادا ہوئے۔

ملزم واسع کو دیگر کے ساتھ حوالہ ہنڈی، منی لانڈرنگ، ممنوعہ اشیاء اسمگلنگ الزام میں گرفتارکیا گیا تھا، سب انسپکٹر احمد خان میرانی نے ایف آئی اے اسلام آباد کے اہلکار قمر گلزار کے ذریعے رقم وصول کی۔

احمد میرانی نے ملزم کو فائدہ دینے کی غرض سے 50 ملین مانگے، 35 میں ڈیل فائنل ہوئی تھی۔

مقدمہ کے مطابق علی اللہ نامی شخص نے میریٹ ہوٹل کراچی میں سب انسپکٹر میرانی کو 35 ملین ادا کئے۔

مقدمہ کے مطابق ڈیل کیلئے تمام ملزمان کی ٹیلیفونگ گفتگو اور ہوٹل سی سی ٹی وی ریکارڈنگ سے مدد لی گئی، محسن بیگ نے ایف آئی اے اہلکاروں پردباو کے لئے انہی دنوں ایف آئی اے دفتر کا دورہ بھی کیا۔

مقدمہ کے مطابق محسن بیگ نے ریلف نہ دینے پر بطور صحافی ایف آئی اے اہلکاروں کو مبینہ دھمکیاں بھی دیں، علی اللہ، محسن بیگ، گلزار قمر آپس میں دوست جبکہ عبدالواسع مختلف غیرقانونی کاروبار دیکھتا ہے۔

خطیر رقم کے باوجود ریلیف نہ دینے پر علی اللہ نے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو میرانی کے خلاف شکایت کی، ایف آئی اینٹی کرپشن سرکل نے حالیہ مقدمہ محسن بیگ، علی اللہ، گلزارقمر کے خلاف درج کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.