اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے میونخ سیکیورٹی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ اگر روس یوکرین کا بحران جنگ کی طرف بڑھتا ہے تو یہ "تباہ کن” ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ سفارت کاری کا کوئی متبادل نہیں ہے، یوکرین کے ارد گرد روسی فوجیوں کے اجتماع سے بڑھتے ہوئے تناؤ اور یورپ میں فوجی تنازعے کے بارے میں قیاس آرائیوں پر گہری تشویش ہے۔
واضح رہے کہ ماسکو اس سال میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت نہیں کر رہا ہے، تین روزہ میونخ سیکیورٹی کانفرنس آج سے شروع ہوئی ہے۔
Comments are closed.