پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں ملتان سلطان کے شاہ نواز دھانی کا وکٹ حاصل کرنے کے بعد جشن منانے کا انوکھا انداز ایک مرتبہ پھر مقبول ہوگیا۔
پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے 25 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 117 رنز سے شکست دے دی۔
واضح رہے کہ ملتان سلطانز نے رنز کے اعتبار سے پی ایس ایل کی سب سے بڑی کامیابی حاصل کی ہے، اس سے قبل ملتان ہی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو 110 رنز سے ہراکر ریکارڈ بنایا تھا۔
ملتان سلطان کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کھلاڑی نسیم شاہ کی وکٹیں اڑائیں تو وہ خوشی سے بے قابو ہوگئے۔
شاہنواز دھانی نسیم شاہ کی وکٹ لینے کے بعد جشن منانے کے لیے واپس پویلین کی جانب دوڑنا شروع ہوگئے، اسی دوران انہیں امپائر علیم داڑ نے روکنے کی کوشش کی مگر وہ نہ رکے اور سیدھا باؤنڈری لائن کے قریب جاکر رکے۔
فاسٹ بولر نے باؤنڈری لائن کے قریب رکنے کے بعد ڈریسنگ روم میں بیٹھے سر وویون رچرڈز کی جانب اپنے ہاتھوں کو مخصوص انداز میں لہرا کر جشن منایا تو انہوں نے بھی دھانی کو جواب میں ایک خوب صورت مسکراہٹ دی۔
Comments are closed.