بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جاپان: ملک کی پہلی ہائیڈروجن ٹرین تیار، رفتار 100 کلو گھنٹہ

جاپان ریلوے نے ہائیڈروجن سے چلنے والی پہلی ملکی ٹرین کی نقاب کشائی کی ہے۔

کمپنی کو امید ہے کہ کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج نہ کرنے والی، نئے ڈیزائن کی حامل یہ ٹرین ڈیزل سے چلنے والی ٹرینوں کی جگہ لے گی۔

جے آر ایسٹ نے یہ ٹرین ٹویوٹا موٹر اور ہٹاچی کے تعاون سے تیار کی ہے۔

ٹرین کی چھت پر بنے ٹینکوں میں موجودہ ہائیڈروجن گیس فضا میں موجود آکسیجن کے ساتھ مل کر کیمیائی ردعمل کے ذریعے بجلی پیدا کرتی ہے۔

اس ٹرین کی زیادہ سے زیادہ رفتار 1 سو کلومیٹر فی گھنٹہ کے قریب ہے۔

جاپان میں ہائیڈروجن سے مسافر کاریں اور بسیں پہلے ہی چلائی جارہی ہیں، تاہم ٹرینوں میں ہائیڈروجن کو بطور ایندھن استعمال کرنے کی قانونی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

جے آر ایسٹ نے ٹرین کے اس اولین ماڈل کے لیے قانونی استثنیٰ کی درخواست دائر کی تھی۔

کمپنی آئندہ ماہ سے ٹرین کی آزمائش شروع کرنے اور 2030 سے ٹرین کا تجارتی بنیادوں پر استعمال شروع کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.