پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔
پاکستانی شیئرز بازار میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 234 پوائنٹس اضافے سے 45 ہزار 675 ہے جبکہ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 265 پوائنٹس کے احاطے میں رہا۔
حصص بازار میں آج 19 کروڑ 40 لاکھ شیئرز کے سودے 4 ارب 31 کروڑ روپے میں طے ہوئے۔
پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 26 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 796 ارب روپے ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.