بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکا کی پولینڈ کو 6 ارب ڈالر کا فوجی ساز و سامان فروخت کرنے کی منظوری

امریکی انتظامیہ نے پولینڈ کو فوجی ساز و سامان کی فروخت کی منظوری دیدی ہے۔

واشنگٹن سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق 6 ارب ڈالر کے ٹینک اور فوجی ساز و سامان پولینڈ کو فروخت کیا جائے گا۔

امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ پولینڈ کو 250 ٹینکوں، گاڑیوں اور گولہ بارود کی فروخت کو ابھی کانگریس کی منظوری درکار ہے۔ 

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی اقدام سے پولینڈ کو موجودہ اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.