آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش پاکستان کے خلاف پلیئنگ الیون میں شمولیت کی امید ہیں، ان کاکہنا ہے کہ مانتا ہوں ساتھی کھلاڑی کے انجرڈ یا کوویڈ کا شکارہونے پر ہی پلیئنگ الیون میں آسکتا ہوں۔
مچل مارش نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یقین ہے اب مجھے ٹیم میں کسی بیٹرکی جگہ ہی موقع مل سکتا ہے، سری لنکا کے خلاف سیریز میں آرام کیا، گھر پر وقت گزار کر اب تازہ دم ہوں۔
انہوں نے کہاکہ کوویڈ 19کی وجہ سے مسلسل بائیوسیکیور ببل میں رہنا آسان نہیں ہے۔
آسٹریلوی آل راؤنڈر کا کہنا ہے کہ دورۂ پاکستان سے قبل میں نے خوب تیاری کی ہے پاکستان میں بھی اچھی کرکٹ کھیلوں گا۔
Comments are closed.