سندھ کے صوبائی وزیرِ اطلاعات سعید غنی نے کراچی میں اسٹریٹ کرائمز میں کمی نہ ہونے کا اعتراف کر لیا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ اسٹریٹ کرائم میں کوئی خاص کمی نہیں آئی ہے۔
صوبائی وزیرِ اطلاعات سندھ نے کہا کہ لوگوں کی جان جا رہی ہے، یہ تشویش ناک بات ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صحافی اطہر متین کے قاتلوں کو گرفتار کریں گے، قاتلوں کی گرفتاری میں کوئی کوتاہی نہیں ہو گی۔
سندھ کے صوبائی وزیرِ اطلاعات سعید غنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیف سٹی منصوبے میں بد قسمتی سے تاخیر ہوئی۔
Comments are closed.