برطانیہ میں آنے والا طوفان یونائس Eunice کارن وال ساحل سے ٹکرا گیا۔
طوفانی ہواؤں کے سبب ڈیون، کارن وال میں 2 ہزار افراد بجلی سے محروم ہو گئے، انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ، ویلز کے لیے سیلاب کی وارننگ جاری کر دی گئی جبکہ شمالی انگلینڈ میں برف باری کی یلو وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔
طوفان کی تباہ کاریوں کے خدشے کے باعث ویلز میں آج تمام ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
کارن وال، ڈیون، سومرسٹ اور برسٹل میں آج سینکڑوں اسکول بند رہیں گے۔
برطانوی ایئر پورٹ حکام کا کہنا ہےکہ مسافر ایئر پورٹ آنے سے پہلے فلائٹ اسٹیٹس چیک کر لیں۔
برطانوی محکمۂ موسمیات کے مطابق طوفان یونائس کے زیرِ اثر 90 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔
برطانوی محکمۂ موسمیات نے لندن اور جنوب مشرقی انگلینڈ کے علاقوں کے لیے ریڈ وارننگ جاری کر رکھی ہے۔
فوج کو ریسکیو آپریشن کے لیے اسٹینڈ بائے کر دیا گیا ہے جبکہ شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
طوفان یونائس 3 دہائیوں میں آنے والا بدترین طوفان ہو سکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق موسم کی صورتِ حال پر غور کے لیے دوسری کوبرا میٹنگ آج طلب کر لی گئی ہے۔
ادھر مئیر لندن صادق خان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ گھروں میں رہیں اور غیر ضروری سفر نہ اختیار کریں۔
Comments are closed.