بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آسٹریلین ٹیم کو دیکھتے ہوئے ٹیم بنائیں گے، اپنی تیاری مکمل کرنی ہوگی، ثقلین مشتاق

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم کو دیکھتے ہوئے اپنی ٹیم بنائیں گے، ہمیں اپنی تیاری مکمل کرنی ہوگی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ خوشی ہے آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان آرہی ہے، آسٹریلیا کا پاکستان آنا خوش آئند بات ہے، پوری قوم اس دورے کی منتظر ہے۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے متعلق پلاننگ کررہے ہیں، کس طرح کی وکٹیں ہمیں سپورٹ کریں گی یہ دیکھیں گے۔

کراچیپاکستان نے سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق کو ایک…

ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کی ٹیم کو دیکھتے ہوئے اپنی ٹیم بنائیں گے، ہوم سیریز کا فائدہ ضرور ہوتا ہے لیکن آسٹریلیا ٹاپ ٹیم ہے، ہمیں اپنی تیاری مکمل کرنی ہوگی۔

ثقلین مشتاق نے کہا کہ بطور ہیڈ کوچ ہر شخص چاہتا ہے کہ اسے ایک ٹیم ملے۔

اپنی کوچنگ ذمہ داریوں پر بات کرتے ہوئے ثقلین کا کہنا تھا کہ مجھے بھی پہلے کم وقت کے لیے کوچ بنایا گیا تھا۔

محمد یوسف کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ محمد یوسف کی صلاحیتوں پر سب کو بھروسہ ہے، محمد یوسف ہائی پرفارمنس سینٹر میں بھی کام کررہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے متعلق ثقلین کا کہنا تھا کہ بابر اعظم دنیا کے بہترین کھلاڑی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.