وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گل نے محسن بیگ کو صحافی ماننے سے انکار کر دیا۔
انہوں نے پوچھا کہ محسن بیگ کس اخبار یا کس ٹی وی میں کام کرتے ہیں ؟ انہوں نے صحافت کہاں سے شروع کی۔
دوسری جانب وفاقی وزیر فواد چودھری اپنی ٹوئٹس میں محسن بیگ کو صحافی تسلیم کرچکے ہیں۔
پی ٹی آئی آزاد کشمیر اور پی ٹی آئی بلوچستان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے بھی محسن بیگ کی اسٹوریز شیئر کی جاچکی ہیں۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر مراد سعید کی طرف سے مقدمہ درج کروانے پر ایف آئی اے نے کارروائی کے دوران محسن بیگ کے گھر پر چھاپہ مارنے کے بعد انہیں حراست میں لیا تھا۔
Comments are closed.