بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خریداری کی پکی رسید نہ دینے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کرنے کا اعلان

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)  نے ریٹیلر کی  طرف سے خریداری کی پکی رسید نہ دینے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق  ایف بی آر کے لارج ٹیکس پیئر آفس نے کراچی میں جدید کنٹرول روم قائم کردیا، جدید کنٹرول روم کے ذریعے پوائنٹ آف سیل اسکیم پر عملدرآمد کروایا جائے گا۔

اعلامیہ کے مطابق پوائنٹ آف سیل اسکیم کے تحت صارف کو خریداری کی پکی رسید فراہم کی جاتی ہے، کنٹرول روم کی ٹیم پوائنٹ آف سیل اسکیم پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کی نگرانی کرے گی۔

ایف بی آر کے  اعلامیے کے مطابق کنٹرول روم کی مدد سے خریداری کی رسیدیں نہ دینے والے ریٹیلرز کیخلاف شکایات درج ہوں گی۔

 اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ خریداری کی رسیدیں فراہم نہ کرنے والے ریٹیلرز کیخلاف قانون کے تحت کارروائی ہوگی، ایف بی آر کی ٹیم دکانوں، سپر اسٹور پر پی او ایس مشینوں کی جانچ کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.